Tuesday 12 December, 2017

ٹیسٹ ٹیم میں آنے والا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا :وسیم اکرم


لاہور (کوہ نور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم بہتری کے لیے کوشش کر رہی ہے، دو کھلاڑیوں کے ریٹائرڈ ہونے سےخلاء آگیا ہے جسے پر کرنے میں وقت لگے گا، لاہور کے نجی ہسپتال میں ذیابیطیس کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک ذیابیطس کا شکار ہے، ذیابیطس کے بارے میں فیملی کو علم ہونا بڑا ضروری ہے، عوام کو اپنا لائف سٹال تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان میں موٹاپا بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہوئی تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کھلاڑی کہاں ہیں، لوگوں کو سمجھایا کہ ابھی پی ایس ایل کو دو سال چلنے دیں، ون ڈے کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں کی وجہ سے بہتر پرفارم کر رہی ہے۔

پروگرام گائیڈ