Saturday 16 December, 2017

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، سٹیو سمتھ کی پہلی پوزیشن


لاہور (کوہ نور نیوز) سری لنکا کیخلاف دو ڈبل سنچریاں بنانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کا پہلا انگلینڈ کے جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے، پاکستانی اوپنر اظہر علی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ سری لنکا کیخلاف دو ڈبل سنچریاں بنانے پر بھارتی کپتان کوہلی کو بڑا انعام مل گیا۔ آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں وہ 3 درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ اس فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کا پہلا نمبر ہے۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹاپ بلے بازوں کی لِسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی اوپنر اظہر علی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے، بائولرز کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا پہلا، جنوبی افریقہ کے رباڈا کا دوسرا جبکہ بھارت کے رویندرا جڈیجا کا تیسرا نمبر ہے، کوئی پاکستانی بائولر ٹاپ دس کی فہرست میں شامل نہیں۔

پروگرام گائیڈ