Saturday 16 December, 2017

کار سوار کوہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ


راجستھان (کوہ نور نیوز) راجستھان میں پولیس نے کار سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد اس شخص نے کار کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا۔ یہ انوکھا واقعہ چند روز قبل پیش آیا جب راجھستان پولیس نے ناکے پر اس شخص کو اس بات پر روکا کہ تم نے ہیلمٹ کیوں نہیں پہن رکھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق شرما نے پولیس والوں کو بتایا کہ اس کے سارے کاغذات پورے ہیں مگر پولیس والوں کا اصرار تھا کہ تمہیں دوسو روپے دینا پڑیں گے ،اس نے پوچھا کہ یہ کس چیز کا جرمانہ تھا تو پولیس اہلکاروں نے جواب میں کہا کہ تم نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا، اس کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان کو تمام کاغذات بھی دکھائے تھے مگر انہوں نے مجھے جرمانہ کر دیا۔دوسری طرف پولیس والوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پر جرمانہ غلطی سے کر دیا گیا اصل میں یہ جرمانہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیا گیا تھا تاہم آج کل یہ آدمی جرمانے سے بچنے کیلئے کار چلاتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر رکھتا ہے۔

پروگرام گائیڈ