Saturday 16 December, 2017

بنکاک میں دلہنوں کی دلچسپ ریس


لاہور (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بین الاقوامی برائیڈ ریس کا منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا جس میںمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی تقریباً 300 خواتین نے حصہ لیا۔ سفید رنگ کے روایتی عروسی لباس زیب تن کئے مکمل دلہن کی طرح تیار ہوکر مقررہ فاصلہ عبور کرتے ہوئے انہوں نے خوب دوڑ لگائی، اس ریس میں خواتین کے شوہروں نے بھی اُن کا بھرپور ساتھ دیا۔ منفرد نوعیت کی اس سالانہ ریس میں مالدیپ کی سیر و تفریح کا ریٹرن ٹکٹ جیتنے کی کوشش میں جہاں عروسی لباس خواتین کیلئے مشکل بنا رہا وہیں ایک جوڑا با آسانی فنشنگ لائن تک پہنچ گیا۔

پروگرام گائیڈ