Saturday 16 December, 2017

ڈرامے میں فحش حرکات کرنے پراداکارہ آفرین خان کو نوٹس


گوجرانوالہ (کوہ نور نیوز) سٹیج ڈرامے میں فحش حرکات پر اداکارہ و رقاصہ آفرین خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر فوری کارروائی کی تنبیہ کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا سٹیج ڈرامہ پٹرول پمپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مانیٹرنگ رپورٹ پر آرٹس کونسل نے سٹیج اداکارہ آفرین خان کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ سٹیج پرفارمنس کی سی ڈی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مکمل ریکارڈ موجود ہے اس لئے وہ مستقبل میں ایسی حرکات نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق وارننگ لیٹر کی کاپی ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسروں کو بھی بھجوادی گئی ہے ۔

پروگرام گائیڈ