Saturday 16 December, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈگڈگی بجانے والوں میں سے ہیں، حمزہ شہباز


لاہور : (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر پر بیٹھیں یا گاڑی پر فرق نہیں پڑتا ، قوم جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا چاہتی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ڈگڈگی بجانے والوں میں سے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اپنی پسند کے رنگ کی گاڑی لینے اور دیگر معاملات دیکھنے کے لئے ان کے دادا کے پاس آتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ اختلافات کی باتیں سن سن کر ان کے بال سفید ہو گئے ہیں، نواز شریف مفاہمت کی بات کریں یا مزاحمت کی، راستہ اب صرف انتخابات کی طرف جاتا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں شہیدہونےوالےہمارے اپنے لوگ تھے، سانحےمیں ملوث افرادکےخلاف کارروائی بھی کی ہے، رپورٹ میں کسی کی ذمےداری کاتعین نہیں کیا گیا، ہمارا دامن صاف ہے ،بے گناہی عدالت میں ثابت کریں گے۔ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگوں کولاشوں پرسیاست نہیں کرنےدیں گے،کوئی جماعت ہو مزاحمت مفاہمت کو چھوڑ کر الیکشن کی جانب جاناچاہیے، 2018 میں بروقت انتخابات ملک کے مفاد میں ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ طاہرالقادری کا احتساب عوام کریں گے، آج پاکستان کے دشمن یہ تماشہ دیکھ رہےہیں، اداروں کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں جمہوریت مضبوط کرنی ہوگی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا، باقر نجفی رپورٹ کچھ بھی چھپائے بغیر پبلک کردی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج بجلی پیدا ہو رہی ہے، کارخانوں کو سستی بجلی مل رہی ہے، سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی میں رونقیں بحال ہوئی ہیں۔

پروگرام گائیڈ