Saturday 16 December, 2017

امریکی اقدام فلسطینیوں کےزخموں پر نمک ڈالنے کے مترادف ہے،نوازشریف


لندن : (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر درعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق امریکی فیصلےسے مایوسی ہوئی ، غیرقانونی اور غیر اخلاقی اقدام سے نفرت اور انتشار میں اضافہ ہوگا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اپنی اور ن لیگ کی طرف سے اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے ترک صدر کے مطالبے کا حامی ہوں، امریکی اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی فیصلےسےپاکستانی عوام اورمسلم دنیا میں غصےکی لہردوڑ گئی، ٹرمپ کافیصلہ بین الاقوامی روایات اورقانون کےلئےدھچکاہے، امریکی اقدام فلسطینیوں کےزخموں پرنمک ڈالنے کے مترادف ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ہمارار دعمل فلسطینی عوام،اقوام متحدہ کے مستقبل کے لئے اہم ہے، اس وقت مسل امہ کوبہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

پروگرام گائیڈ