Saturday 16 December, 2017

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد


راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے بستی شیخاں میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال 4 غار، 3 کمپاؤنڈز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں بنانے کےلئے مختلف اقسام کا بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا جب کہ کمپانڈ سے دستی بم، بارودی سرنگیں، آئی ڈی پیز، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔

پروگرام گائیڈ