Saturday 16 December, 2017

باؤلنگ ایکشن کی درستگی، محمد حفیظ کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ


لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محمد حفیظ پر مہربان ہو گئی ہے۔ بورڈ نے قومی آل راؤنڈر کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے آل راؤنڈر کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بائیو مکینک کے ماہر ڈاکٹر پال ہورین حفیظ کی معاونت کریں گے۔ پروفیسر کو انگلینڈ روانگی کے لئے چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کا انتظار ہے۔ ڈاکٹر نے سابق کپتان کو گیارہ سے اٹھارہ دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔ پال ہورین کا نام ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے تجویز کیا تھا۔ اس سے قبل پی سی بی نے محمد حفیظ کو قائدِ اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔ آئی سی سی نے 16 نومبر کو باؤلنگ ٹیسٹ میں ناکامی پر قومی آل راؤنڈر کو گیند بازی سے روک دیا تھا۔

پروگرام گائیڈ