Saturday 16 December, 2017

پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا


لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایونٹ کے 3 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے کی میزبانی کراچی کرے گا۔ ایونٹ کا آغاز آئندہ سال 22 فروری 2018ء سے دبئی میں ہو گا۔ 20 اور 21 مارچ کو دو پلے آف میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے۔ 25 مارچ کو لیگ کے فائنل کا میدان کراچی میں سجے گا۔ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا کوئی میچ یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں شیڈول نہیں ہے۔

پروگرام گائیڈ