Saturday 16 December, 2017

ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں،پرویزمشرف


لندن : (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کی پالیسیاں دنیاکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں ، امریکی فیصلہ اسلامی دنیاکےلئےمایوس کن ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیامیں امن کےلئےخطرناک ہیں امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے،امریکا اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک حالات کاجائزہ لےکرمتفقہ لائحہ عمل اختیارکریں،او آئی سی ایسے اقدامات کرے، جس سے امریکا فیصلہ واپس لے۔

پروگرام گائیڈ