Saturday 16 December, 2017

پاک بحریہ کو ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ دسویں مرتبہ کامیابی سے مکمل کرنے کا اعزاز حاصل


کراچی: (کوہ نور نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالملکی مشترکہ ٹاسک فورس-150 خطے میں دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سرگرم عمل ہے، کمانڈ کی کامیاب تکمیل پر کثیرالملکی مشترکہ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل آسٹریلین نیوی کے حوالے کردی گئی ہے۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب ہیڈ کوارٹرز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز بحرین میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے افسران نے کمانڈ آسٹریلین نیوی کے سپرد کی۔ اس موقع پر ٹاسک فورس کی کمانڈ کرنے والے پاک نیوی کے ریئرایڈمرل نویدرضوی نے کہا کہ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پاکستان ہمیشہ سے ثابت قدم اور پْر عزم ہے۔ سمندر میں غیر قانونی سر گرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردارکے باعث اتحادی نیول فورسزسے تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 17 اگست کو کثیرالملکی ٹاسک فورس -150 کی کمانڈ دسویں مرتبہ پاک بحریہ کے حوالے کی گئی تھی۔

پروگرام گائیڈ