Saturday 16 December, 2017

لاہور میں آصف زرداری اور طاہرالقادری کی ملاقات جاری


لاہور: (کوہ نور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے درمیان ملاقات منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ہو رہی ہے۔ ملاقات میں خرم نواز گنڈا پور، منطور وٹو اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق نجفی کمیشن رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے ماڈل ٹاؤن واقعے کے ذمہ داران کو مل کر کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پروگرام گائیڈ