Saturday 16 December, 2017

رنویر سنگھ کی نئی فلم ’سمبا‘ کا پوسٹر جاری


ممبئی: (کوہ نور نیوز) بھارتی فلم انڈسڑی میں ہر دور میں مختلف شخصیات نے راج کیا ہے لیکن بات کی جائے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی جنہوں نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوتی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے بلکہ ہدایت کاروں کی بھی اولین ترجیح بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے قبل نامور ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے ان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اب اس کا باضابطہ طور پر پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر روہت شیٹھی کے ساتھ اپنی نئی فلم ’سمبا ‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں انہوں نے نہ صرف اپنے کردار سے متعلق بتایا بلکہ معروف ہدایت کار روہت شیٹھی اور فلمساز کرن جوہر کا بھی تذکرہ کیا۔ فلم کے پوسٹر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جب کہ فلم اگلے سال 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پروگرام گائیڈ