Saturday 16 December, 2017

پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 1122 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تو پوری دنیا میں تو جیسے بھونچال ہی آ گیا۔ ایک طرف جہاں تقریباً تمام مسلم ممالک اس کی بھرپور مزمت کر رہے تو وہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر کے سرمایا کاروں نے کیپٹل مارکیٹ سے سرمایا نکلانا شروع کر دیا ہے جس کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی نمایا ہونے لگے ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج آغاز میں ہی 200 پوائنٹس نیچے آ گئی جبکہ اختتام پر 100 انڈیکس 1122 پوائنٹس کمی کے بعد 38 انڈیکس 784 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے تو دوسری جانب عالمی منظر نامے پر تیزی سے بدلتی صورتحال سے بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

پروگرام گائیڈ