Saturday 16 December, 2017

نواز شریف کی ایما پر شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرایا، طاہر القادری


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ کو واضح طور پر قاتل بتایا گیا ہے، اس رپورٹ پر صفحہ 65 سے معاملات شروع ہوتے ہیں جس میں کہا گیا کہ یہ مفروضہ غلط ہے کہ فورس یہاں رکاوٹیں ہٹانے آئی تھی، بیرئیر کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کو بدلنے کے لیے میری جدوجہد تھی جسے سبوتاژ کرنے کے لیے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیا۔ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خفیہ اور ظاہر طور پر یہ حکم دیا گیا تھا کہ جتنی لاشیں گرائی جاسکیں گرائیں مگر یہ لوگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں، یہ حکم وزیراعلیٰ نے دیا جو رپورٹ میں درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ایما پر شہباز شریف نے حکم دیا اور رانا ثنا اللہ اس آپریشن کے انچارج تھے، ان کے وارنٹ نکالے جائیں، انہیں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے، جو قانون کرے گا ہمیں منظور ہوگا۔

پروگرام گائیڈ