تاپسی پنوں کا کرکٹر ، بزنس مین سے شادی سے انکار

لاہور (کوہ نور نیوز) 2017 کے آخر میں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں ہرکوئی اپنی شادی کا پروگرام بنانے میں مصروف ہے ۔ ورون دھون، سونم کپور اور دپیکا پڈوکون کی جانب سے 2018 میں شادی کئے جانے کی چہ مگوئیوں کے بعد اب 30 سالہ اداکارہ تاپسی پنوں کی شادی کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں تاہم تاپسی نے واضح کردیا کہ وہ اس طرح شادی نہیں کریں گی جو ہندوستانی میڈیا کی خبروں میں چھائی رہے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا میں نے آج تک کسی کرکٹر، اداکار، ڈائریکٹر اور کاروباری شخص سے ملاقاتیں نہیں کیں اور نہ ہی میں ایسے افراد سے شادی کروں گی۔