پدماوتی'' کو نام بدل کر 25 جنوری کو ریلیز کرنے کی اجازت

ممبئی (کوہ نور نیوز) بالی ووڈ فلم پدماوتی کو نام میں تبدیلی کے بعد 25 جنوری کو ریلیز کی اجازت مل گئی، تاریخی فلم میں اداکارہ دپیکا پڈکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ جلوہ گر ہونگے۔ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مشکلات کم ہونے لگیں۔ تنازعات کے جال میں پھنسی فلم کا نام تبدیل کرکے پدماوت رکھا گیا جس پر فلم سنسر بورڈ نے ریلیز کی اجازت دے دی۔ فلم 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ تاریخی فلم میں اداکارہ دپیکا پڈکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ ادھر ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فلم کی نمائش کی اجازت کا فیصلہ کسی بھی صورت نہ ماننے کا اعلان کیا ہے۔