نواز شریف کی حکومت نہیں چل سکتی، آئندہ 36 گھنٹے میں فیصلہ ہو جائیگا: شیخ رشید

لاہور: (کوہ نور نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف کی حکومت نہیں چل سکتی، آئندہ 24 سے 36 گھنٹےمیں فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف مودی کے اشاروں پر کھیلنا چاہتے ہیں، ساری قوم پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو ماضی میں دہشتگردی کیس میں چھوٹ مل گئی تھی لیکن اب نواز شریف کاجانا اور شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں حکمت عملی بنائیں گے۔ قبل ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور لاہور کو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میچ میں فیصلہ کن اوور پھینکنے کا وقت آگیا۔