بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شہباز شریف

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم جمہوری عمل کو سپورٹ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری عمل چلتا رہے، بلوچستان میں ہماری حکومت کے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے کچھ نہیں ہوگا ہماری حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں جب کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ منتخب نمائندے اپنے فیصلے خود کریں۔ شہبازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان یوٹرنز کا ماسٹر ہے انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایک کلو واٹ بجلی کا منصوبہ تک نہیں لگایا، عمران خان نے صوبائی حکومت کے 4 سال ضائع کردیے وہ کس منہ سے اب عوام کے پاس جائیں گے؟