نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرا دیا

نیلسن (کوہ نور نیوز) نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 246 رنز بنائے تھے۔ محمد حفیظ 60 ، شاداب خان 52 ، حسن علی 51 اور شعیب ملک 27 کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 7 گیندیں قبل پورا کر لیا ۔ کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 86 ناٹ آئوٹ اور روس ٹیلر نے بھی 45 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ کین ولیم سن 19 اور کولن منرو صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔