عمر اکمل کی قومی ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی

لاہور (کوہ نور نیوز) مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے قومی و ن ڈے کپ میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کرلی ،عمر اکمل ٹورنامنٹ میں بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں اور اب تک یونائیٹڈ بینک کیلئے 6 میچوں میں 75.40 کی اوسط سے 377 رنز بنا چکے ہیں جن میں 1 سنچری اور 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، وہ اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے (17) اور چوکے (45) لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ جارح مزاج بلے باز فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے ڈراپ ہوئے تھے ۔