ایشوریہ اور ابھیشک نے ممبئی میں 21 کروڑ کا اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی (کوہ نور نیوز) سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن نے ممبئی میں 21 کروڑ روپے مالیت کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ سکائی لارک ٹاورز کے 37 ویں فلور پر قائم یہ اپارٹمنٹ پانچ سو مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرسکون زندگی گزارنے کیلئے دنیا کی تمام سہولیات اور آسائشیں موجود ہیں۔ 37 ویں فلور پر قائم اس فلیٹ کو خریدنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ اس کی چھت سے پورے شہر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے اس اپارٹمنٹ کو خریدنے کا مقصد یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ایشوریہ کی بیٹی ارادھیا اب بڑی ہو رہی ہے اور اس کے علاوہ دونوں میاں بیوی کی فلمی مصروفیات بھی ایسی ہیں کہ گھر پر فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں ایسی پرسکون جگہ کی تلاش تھی جہاں وہ فلمی شخصیات کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد بھی کرسکیں ، معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ کا فلمی جوڑا بہت جلد یہاں منتقل ہوجائے گا ۔