سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے 1321 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوںمیں بالترتیب400 روپے اور342 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48942 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے840 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت720 روپے پرمستحکم رہی ہے۔