قصور میں بچوں کے اغوا کا معاملہ سنگین، ایک اور مغوی بچی کی لاش مل گئی

قصور: (کوہ نور نیوز) سات سال کی زینب کو چھ روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں نے ذکی اڈہ کے قریب لاش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی۔ قصور میں ایک سال کے دوران بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا یہ بارہواں واقعہ ہے۔ قصور پولیس اس معاملے میں ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ تاجروں نے پراسرار واقعات کے خلاف احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی۔ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے ملزم بہت چالاک ہے، جلد گرفتار کر لیں گے۔