سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کی قیادت دوبارہ اینجلو میتھیوز کے سپرد

کولمبو: (کوہ نور نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اینجلو میتھوز کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے جب کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھوز نے کہا کہ مستعفی ہونے کے بعد کبھی دوبارہ کپتان بننے کا نہیں سوچا تھا جب کہ دورہ بھارت سے واپسی پر سری لنکن کرکٹ کے صدر اور کوچ ہتھورا سنگھے نے مجھ سے مشاورت کی اور دوبارہ مختصر فارمیٹ میں قیادت سنبھالنے کا کہا جس کے بعد چند روز اس بارے میں سوچنے کے بعد حامی بھری ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اینجلو میتھیوز قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران وہ مختلف انجریز کے باعث سری لنکن ٹیم کے39 ون ڈے میچز میں سے 20 مقابلوں میں حصہ نہیں لے پائے