ننھی جان کی بے حرمتی پر پوری قوم ہل کر رہ گئی، مجرم کو سرعام لٹکانے کا مطالبہ

قصور: (کوہ نور نیوز) قصور میں7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ زینب کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا تھا، گزشتہ روز بچی کی لاش ذکی اڈہ کے قریب سے ملی۔ قصور میں حالات کشیدہ ہیں، مشتعل مظاہرین نے کمشنر آفس گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس نےگولیاں چلادیں، تصادم میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کا خاکہ بھی جاری کر دیا۔