پالتو بلی بھی بیلے ڈانس کی شوقین نکلی

لاہور (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) جو لوگ بلیاں پالتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ بلیاں کیسی کیسی حرکتیں کرتی ہیں بعض دفعہ اپنی شرارتوں سے ہنساتی ہیں اور بعض دفعہ شرارت میں پورا گھر الٹ پلٹ کر رکھ دیتی ہیں۔ بلیاں انسانوں کو دیکھ کر سیکھتی بھی ہیں اور ان جیسی حرکتیں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ بلیاں عموماً ڈانس کی بھی شوقین ہوتی ہیں۔ جب گھر پر کوئی نہیں ہوتا تو وہ ڈانس کرتی ہیں۔امریکہ میں ایسے ہی ایک شخص نے اپنی بلی کی خفیہ حرکات کو دیکھنے کیلئے گھر میں کیمرہ نصب کیا اور جب اس نے اس کیمرے میں اپنی بلی کی حرکات دیکھیں تو وہ حیران رہ گیا۔ اس کی بلی بیلے ڈانس کی شوقین نکلی۔ بلی کے ڈانس کی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہے۔