ٹیسٹ رینکنگ؛ اظہرعلی کو بغیر کھیلے 2 درجے ترقی مل گئی

دبئی: (کوہ نور نیوز) دو درجے ترقی سے اظہر علی نے ساتویں پوزیشن سنبھال لی جبکہ ایک درجہ بہتری سے بولرز رینکنگ میں یاسر شاہ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا نے جیمز اینڈرسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ ٹیم رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آسٹریلیا کا قبضہ پکا ہوگیا، انگلش ٹیم کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی اس وقت نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے سے میں مصروف ہیں تاہم انھیں ترقی ٹیسٹ رینکنگ میں ملی ہے جہاں پر وہ نویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کی ترقی میں دراصل جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کا اہم کردار ہے جوکہ کیپ ٹاؤن میں ناکام رہنے کی وجہ سے تین درجہ تنزلی کا شکار ہوکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔