شام میں روس کے فضائی اڈوں پر ڈرون حملے

ماسکو: (کوہ نور نیوز) روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ مغربی شام میں حمیمیم کے فوجی اڈے پر شدت پسندوں نے 10 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جبکہ 3 ڈرون طیاروں نے طرطوس کے فوجی اڈے پر حملے کئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ روسی حکام نے بتایا ہے کہ بعض ڈرونز پر ان کے ریڈیو سگنلز کےذریعے قابو پالیا گیا جبکہ دیگر ڈرونز کو طیارہ شکن میزائلوں سے تباہ کردیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے شام میں اپنے فوجی اڈے پر سات جنگی طیاروں کی تباہی کی تردید کی تھی۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 دسمبر کو حمیمیم فوجی اڈے پر حملے کی خبر دی گئی تھی جس میں ہوائی اڈے پر کھڑے سات جنگی جہاز تباہ ہوگئے تھے۔