فیصل آباد: نویں کلاس کے طالبعلم کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

فیصل آباد: (کوہ نور نیوز) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 15 سالہ فیضان کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ فیضان نویں کلاس کا طالبعلم، جھوک کھرلاں کا رہائشی اور گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس پر تشدد کے نشان موجود ہیں۔ ممکنہ طور پر فیضان کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں۔