بالی ووڈ ایکٹر ریتک روشن کی آج چوالیسویں سالگرہ

ممبئی: (کوہ نور نیوز) اداکار ریتک روشن نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم کہو نہ پیار ہے سے کیا۔ ہر عمر کے کردار میں ڈھل جانے والے ہریتک روشن بیسٹ ڈانسر بھی ہیں۔ کوئی مل گیا، کبھی خوشی کبھی غم، جودھا اکبر اور گزارش ریتک روشن کی کامیاب فلمیں ہیں۔ انہوں نے دو ہزار گیارہ اور بارہ میں ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کیا۔ کوئی مل گیا میں بچے، دھوم ٹو میں چور، جودھا اکبر میں بادشاہ اور گزارش میں معذور شخص، ریتک نے ہر کردار بخوبی نبھایا۔ ریتک روشن کو چھ فلم فئیر سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں