ٹامس برڈیچ نے ٹائی بریک ٹین ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کینبرا: (کوہ نور نیوز) ٹائی بریک ٹین ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں عالمی ٹینس سٹارز کا میلبرن میں میدان سجا۔ سپین کے رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو شکست دی۔ تاہم فائنل میں رافیل نڈال جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کا مقابلہ نہ کر سکے۔ سپینش سٹار پانچ کے مقابلے میں دس پوائنٹس سے ناکام رہے۔ اس طرح ٹامس برڈیچ نے ٹرافی اور اڑھائی لاکھ ڈالرز کی انعام رقم پر قبضہ جما لیا۔