وسکونن :پینگوئنز کی شرارتوں نے نگران کا جینا حرام کر دیا

وسکونن (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے چڑیا گھر میں وزن کرنے کے دوران پینگوئنز نے نگران کی ناک میں دم کر دیا۔ ملواکی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی صحت کا ریکارڈ رکھنے کی سالانہ مہم کے دوران پینگوئنز کا وزن کیا جا رہا تھا۔ پہلے تو پینگوئنز سکیل پر اترنے سے ڈرتے رہے اور جب یہ ڈر ختم ہوا اور کھانے کے لئے پسندیدہ مچھلی نظر آئی تو کود کود کر آنے لگے۔ کبھی دو دو ایک ساتھ اور کبھی جوش میں سکیل سے ہی اتر گئے۔