ایل پی جی امپوٹرز نے درآمدات روکنے کی دھمکی دے دی

کراچی: (کوہ نور نیوز) حکومت کی طرف سے ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈوانس ٹیکس ختم نہ کرنے پر ایل پی جی درآمدکنندگان نے اگلے ماہ سے گیس کی درآمد روکنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت سے ایل پی جی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امپورٹ بند ہو گئی تو قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے گی۔ فی کلو قیمت 300 روپے اور گھریلو سیلنڈرکی قیمت 4000 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ ایل پی جی امپورٹرز نے قیمتوں میں فرق کو واضح کرنے کیلئے پٹرولیم ڈویژن میں بمع ثبوت وضاحت پیش کی ہے اور اب یہ سمری حتمی فیصلہ کیلئے وزیرِ اعظم پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔