ڈاکار موٹر ریلی: چھٹے مرحلے میں فرانسیسی ڈرائیور کامیاب

لیما: (کوہ نور نیوز) ڈاکار موٹر ریلی کے چھٹے مرحلے میں سنسنی سے بھرپور مقابلے ہوئے۔ ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا نے صحرائی ٹریک پر خوب مہارت دکھائی۔ سبقت لینے کی کوشش میں کچھ ڈرائیورز حادثے کا شکار بھی ہو گئے۔ فرانس کے سٹیفن پیٹر ہانسل نے شاندار پرفارمنس کر برقرار رکھتے ہوئے چھٹے مرحلے پر بھی قبضہ جما لیا۔ موٹر بائیک کی ریس میں سپین کے جون باریدا کامیاب رہے۔