آگ کے ذریعے بال کاٹنے والا بھارتی حجام

لاہور (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) یوں تو قینچی سے بال کاٹنے والے حجام آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن بال کاٹنے کیلئے اب قینچی کی ضرورت نہیں۔ تصویر میں نظر آنے والے اس بھارتی ہیئر ڈریسر کو ہی دیکھ لیں جو بال کاٹنے کیلئے قینچی کا نہیں بلکہ آگ کا استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی شہر ممبئی کے حجام کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جو آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے لیکن جناب اس خطرناک طریقے سے بال کٹوانے والوں کی ہمت کی بھی داد دینی پڑے گی جو اپنے بالوں کی خطرناک لیکن منفرد انداز میں ہیر ڈریسنگ کروا رہے ہیں۔ واضح رہے بال کاٹنے کیلئے قینچی کے بجائے آگ کا استعمال ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں بیحد مقبول ہو رہا ہے۔