سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1319 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر57 ہزار 250 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر49 ہزار 71 روپے ہوگئی تاہم تولہ چاندی کی قیمت840 اور دس گرام720 روپے پر برقرار رہی۔