ایاز صادق نے بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اراکین سے تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین کی مختلف تجاویز کے بعد کہا کہ صرف باتوں تک یہ واقعہ محدود نہ رکھا جائے، اگر کوئی واقعہ ہو جائے تو سمری ٹرائل کیسے ہو، عدالتی فیصلے کا وقت بحی متعین ہو اور وہ بھی جائزہ لے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ زیادتی کے واقعات پر کمیٹی بنائی جائے جو واقعات کا جائزہ لے گی جب کہ کمیٹی واقعے کا ٹرائل کرنے اور عدلیہ کو بھی مخصوص مدت تک ایسے معاملے کا فیصلہ کرنے کی لائن دے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام اراکین سے بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام اراکین سے مزید تجاویز مانگ لیں۔