غلطی کی گنجائش نہیں، فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، شاداب خان

ڈونیڈن: (کوہ نور نیوز) ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہیں، ہم اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ تھے تاہم نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں، وہاں باﺅنس زیادہ نہیں ہوتا جبکہ یہاں گیند زیادہ باﺅنس ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیٹسمینوں کو مشکلات درپیش ہیں، کیوی کنڈیشنز کی وجہ سے بولنگ میں مشکل پیش آ رہی ہے، ٹیم کارکردگی بہتر بنانے کیلیے بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی بولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی بہت جارح مزاج ہیں، انہوں نے گزشتہ میچ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا، وہ اس سے قبل نیٹ پریکٹس میں بھی بڑے شاٹس کھیلتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج شب کھیلا جائے گا۔