امریش پوری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

ممبئی: (کوہ نور نیوز) بالی ووڈ اداکار امریش پوری جو منفی کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، بائیس جون 1932ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ امریش پوری نے فلمی کیریئر کا آغاز 1971ء میں فلم ریشما اور شیرا سے کیا۔ فلم مسٹر انڈیا کے موگامبو نے انہیں امر کر دیا۔ انہوں نے ہالی ووڈ فلم انڈیانا جونز میں بھی ایک مختصر لیکن ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ فلم ناگن، ودھاتا، پھول اور کانٹے اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں۔ وہ بارہ جنوری 2005ء کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔