لاس اینجلس میں سالانہ کریٹکس چوائس ایوارڈز کا سجا میلہ

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) سالانہ کریٹکس چوائس فلم ایوارڈز کی شاندار تقریب میں بڑی تعداد میں فنکار شریک ہوئے۔ ننھی اداکارہ بروکلن پرنس کو فلم دی فلوریڈا پروجیکٹ میں بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ ملا۔ لٹل سٹار کی سٹیج پر جذباتی تقریر نے محفل لوٹ لی۔ دی شیپ آف واٹر بہترین فلم اور ہدایتکار کا کریٹکس چوائس ایوارڈ لے اڑی۔ فلم ڈارکسٹ آور کے گیری اولڈمین بہترین اداکار قرار پائے جبکہ فرانسیس میک ڈورمنڈ بہترین اداکارہ ٹھہریں۔ بہترین اینیمیٹڈ فلم کا کریٹکس چوائس ایوارڈ فلم کوکو کے نام رہا۔