لاہور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کے علاقے پیر مکی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہو گیا۔ مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کئے اور میٹرو بسوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ احتجاج کے باعث کے میٹرو بس سروس کا آپریشن گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم جائیداد کے تنازع پر ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا کنٹرول سنبھال کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔