کوئٹہ: ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: (کوہ نور نیوز) پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق شخص سے 9 ایم ایم کی ایک پسٹل بھی برآمد ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس اور ایف سی کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔