تحریکِ انصاف کے کور گروپ کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعہ پر کور گروپ کو بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان وفاقی اور پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون کے استعفوں کیلئے دباؤ بڑھانے پر غور ہو گا۔ عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ تحریک انصاف فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔