کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق حساس ادارے کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔