سعودی عرب میں اب اکیلی خاتون بھی سیاحتی ویزا حاصل کر سکے گی

لاہور: (کوہ نور نیوز) سعودیہ قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلے سیاحتی ویزے کی اہل ہوں گی جبکہ 25سال سے کم عمر لڑکی کے ہمراہ خاندان کے کسی فرد کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ کمیشن لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عمر المبارک نے کہا کہ سیاحتی ویزا ہر شخص کےلئے علیحدہ ہو گا اور اس کی میعاد 30 دن ہوگی۔ قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان کے مطابق سیاحتی ویزے کا اجراء اس سال کے تیسرے ماہ سے ہو گا۔