جرمنی میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

برلن: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے ملک کے جنوبی علاقے بیدن ورتمبرگ سے ایک کارروائی کے دوران بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک 9 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک سوئس شہری، ایک ہسپانوی (اسپینش)، ایک جرمن فوج کا اہلکار اور ایک 47 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ اس گروپ کا ایک آن لائن نیٹ ورک تھا جسے اس گھناؤنے جرم کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔