دنیا کی سب سے ننھی بلی

لاہور: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی سیریز بگ کیٹس کے تحت اس نایاب بلی کی خوبصورت فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں ایک ننھی سی بلی جنگل میں بھاگتی دوڑتی نظر آرہی ہے ۔ رسٹی سپاٹیڈ کیٹ نامی یہ بلی صرف سری لنکا اور بھارت کے جنگلات میں پائی جاتی ہے ۔ اس بلی کا وزن صرف 1 کلو گرام ہوتا ہے۔ بلی کی یہ قسم دنیا کے نایاب ترین جانوروں میں سے ایک ہے ۔ اس ننھی بلی کی آنکھیں ہماری آنکھوں سے 6 گنا زیادہ تیز ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی بلی ہے اور یہ جنگل میں خود اپنا شکار ڈھونڈنے کی عادی ہے ۔