امریکی نوجوان 45 کروڑ ڈالر کی لاٹری جیت گیا

فلوریڈا: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ امریکی نوجوان شین مسلر نے میگا ملینز ڈرا کا جیک پاٹ جیت لیا۔ یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔ لکی ڈرا کرانے والی کمپنی نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں شین مسلر 45 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کا حق دار ٹھہرا ہے۔ مسلر کا کہنا ہے کہ اس نے مالا مال بننے کی سب سے پہلی خوش خبری اپنے بھائی کو سنائی اور اگلی صبح کافی پیتے ہوئے والد کو بتایا۔ شین مسلر نے کہا کہ وہ اتنی بڑی رقم کو اپنی ذاتی زندگی پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتا ہے،انعامی رقم سے زندگی کے مزے لینا چاہتا ہے اور یہ خواہش بھی ہے کہ وراثت میں بڑی جائیداد چھوڑجائے۔ خیال رہے کہ 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستانی روپے میں 49 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے